کھیرے بہت سے افراد شوق سے کھاتے ہیں۔ یہ تازہ اچار کے ساتھ یا ناشتے میں کم کیلوریز کے طور پر کھائے جاتے ہیں۔ اسے مختلف قسم کے پکوانوں میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔
الرجل میگزین میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ کئی سائز، شکلوں اور رنگوں میں ملتے ہیں۔ یہ سبز کے علاوہ سفید، پیلے اور نارنجی رنگ میں بھی دستیاب ہوتے ہیں۔
کھیرے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں معدنیات اور وٹامنز کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے، جو جسم کو بہت فائدہ پہنچاتی ہے۔ اگرچہ کھیرے کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ سبزی ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک پھل ہے، جس کی ابتدا ہندوستان سے ہوئی۔ کھیرے سینڈویچ اور سلاد وغیرہ میں عام استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ بہت سی کاسمیٹکس مصنوعات میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کھیرا اور کیسٹر آئل جلد کو بنائے نرم و ملائمNode ID: 205736
-
آنکھوں کی تھکن کیسے دور کریں Node ID: 232051
-
چہرے سے سیاہ تل اور بلیک ہیڈز کیسے ختم کریں ؟Node ID: 315611
کھیرے کے صحت کے لیے فوائد
جسم کی آبی ضرورت
ایک بالغ فرد کو روزانہ تقریباً 3 لیٹر (12 کپ) پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کا ایک چوتھائی حصہ خوراک سے آتا ہے۔ جبکہ کھیرا جسم کو پانی کی فراہمی کا ایک بہترین ذریعہ ہے، اس میں 96 فیصد پانی ہوتا ہے۔ اس کا استعمال خلیوں کو پانی کی فراہمی کے لیے نہایت ضروری ہے۔
کینسر کی روک تھام
کھیرے کی خصوصیات اس کے مرکبات سے ہوتی ہے جسے ’ککوربیٹاسین‘ کہا جاتا ہے، جو کینسر کے خلیوں کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مفید ہوتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈینٹس پر مشتمل
یہ ایسے کیمیائی مادے ہیں جو خلیوں کو نقصان سے بچانے میں مدد دیتے ہیں اور کھیرے میں اینٹی آکسیڈینٹس کے اجزا ہوتے ہیں جن میں فلاوونائڈز، لگنان اور ٹرائٹرپین شامل ہیں۔
دل کی صحت
کھیرے سے کولیسٹرول کی سطح بہتر ہوتی ہے جو دل کی صحت کو برقرار رکھتی ہے۔
قبض کا موثرعلاج
کھیرے اور ککڑی کھانے سے قبض کا علاج ہوتا ہے کیونکہ اس میں ایک فیصد فائبر ہوتا ہے۔
سوزش سے بچاؤ
کھیرے پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہونے سے بچاتے ہیں۔ یہ پتھری بننے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ ان کے کھانے سے انسان پیشاب کی بیماریوں میں مبتلا نہیں ہوتا اور جسم میں سوزش کی شکایت بھی نہیں ہوتی۔
ہڈیوں کی مضبوطی
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کھیرے کا ایک فائدہ ہڈیوں کو مضبوط بنانا بھی ہے، خاص طور پر عمر رسیدہ افراد کے لیے۔ لیکن خون کو پتلا کرنے کے معاملے میں ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
غذا میں آسان شمولیت
کھیرے میں تازگی اور اچھا ذائقہ ہوتا ہے اور عام طور پر سلاد سے لے کر سینڈوچ اور سائیڈ ڈش تک ہر چیز میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
خوبصورتی کے لیے فوائد
کھیرے نہ صرف صحت بلکہ خوبصورتی کے لیے بھی مفید ہیں۔
کھیرے کے ٹکڑے آنکھوں پر رکھنے سے وٹامن کے کی اعلیٰ سطح کی وجہ سے سیاہ دائرے کم ہوجاتے ہیں۔ کھیرا جلد کو نمی بخشتا ہے اور چہرے کو بہتر کرتا ہے۔ یہ جھریوں کا علاج بھی کرتا ہے اور جلد کو صاف، تازہ اور کم عمر رکھتا ہے۔ کھیرے کا ایک ٹکڑا منہ میں رکھنے سے سانس کی بدبو اور سانس کی خرابی دور ہو جاتی ہے۔
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کا طریقہ
کھیرے کے پتلے ٹکڑے کاٹ لیں۔ ان کو 15 منٹ کے لیے فریج میں رکھیں۔ پھر انہیں فریج سے نکال کر 15 منٹ تک آنکھیں بند کر کے ان کے اوپر رکھ دیں۔
کھیرے اور دہی کا مرکب
خشک اور جلن والی جلد کے مسائل کا حل دہی اور کھیرے کے مرکب میں ہے۔
طریقہ استعمال
-
کھیرے کا آدھا چھلکا لیں اور اسے بلینڈر میں ڈالیں
-
کھیرے کو بلینڈر میں پیس لیں یہاں تک کہ پانی کی طرح ہو جائے
-
پھر اس آمیزے کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں ایک چمچ دہی شامل کریں
-
چہرے کو پانی سے دھو لیں پھر 15 منٹ تک اس پر یہ ماسک لگائیں
-
آخر میں نیم گرم پانی سے چہرے کو دھو لیں۔