اس کے علاوہ مصالحہ دار کھانا کھانے سے جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے، جس کے بعد جسم معمول کے درجہ حرارت پر واپس آتا ہے یوں اضافی کیلوریز جل جاتی ہیں۔
تاہم تیز مصالحوں کا استعمال صرف وہ ہی افراد کریں جو نظام انہظام کی کسی بیماری میں مبتلا نہ ہوں۔
خریداری ہوشیاری سے کریں
سپر مارکیٹ میں جب آپ خریداری کے لیے جاتے ہیں تو ذہن میں دو طرح کے خیال آتے ہیں۔ ان میں کچھ صحت مند خیال ہوتے ہیں اور کچھ غیر صحت مند۔ اس لیے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ جب آپ کو بھوک لگی ہو یا ضرورت ہو تو تبھی بازار جائیں۔ کیونکہ جب آپ بغیر ضرورت کے بازار جائیں گے تو غیر صحت مند اشیاء کی خریداری کا امکان زیادہ ہے۔
اس بات پر توجہ مرکوز رکھیں کہ خریداری کے دوران آپ کی ٹوکری پھلوں اور سبزیوں سے بھر جائے۔
کھانے میں نمک اور چینی کی شمولیت کم کردیں
وزن کم کرنے کا آسان نسخہ یہ بھی ہے کہ اپنے کھانے سے نمک اور چینی کی مقدار کم کر دیں۔ نمک جسم میں مائع مادوں میں اضافہ کرتا ہے، جس سے آپ کو جسم بھاری بھاری محسوس ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ جب آپ نمک کم کریں گے تو آپ کے جسم میں سوڈیم کی مقدار کم ہوگی اور جسم کو پانی کی بھی کم ضرورت پڑے گی۔
جہاں تک چینی کی بات ہے تو اس کے مضر اثرات سے ہر کوئی اچھی طرح واقف ہے۔ مشروبات اور دیگر اشیاء میں اس کی مقدار کم رکھیں۔ صرف قدرتی اشیاء میں موجود شوگر پر اکتفا کریں جیسے میٹھے پھل وغیرہ۔
کھانا کھانے کے لیے مناسب جگہ
آپ کو کسی ایسی چیز سے پرہیز کرنا چاہیے جس سے پریشانی لاحق ہو، جیسے کھانا کھاتے ہوئے ٹی وی دیکھنا۔ اس کے علاوہ کھانے کے کمرے میں گہرے رنگ کی دیواروں سے بھی کھانے میں اضافہ ہوتا ہے۔
یہ بات واضح ہے کہ فاسٹ فوڈ ریستوران دیواروں کو سرخ یا پیلے رنگ کے رنگوں سے رنگتے ہیں، کیونکہ یہ دونوں رنگ بھوک میں اضافے کی عکاسی کرتے ہیں۔ چونکہ آپ اس کے برعکس چاہتے ہیں اس لیے آپ کو ہلکے رنگوں کا انتخاب کرنا چاہیے۔ خاص طور پر ہلکے نیلے رنگ کا انتخاب کریں، کیونکہ یہ آپ کی بھوک کو کم کرنے میں بالواسطہ معاون ثابت ہو گا۔
اس کے ساتھ ہلکے رنگ کی پلیٹوں کے استعمال سے بھی کھانے کی مقدار میں کمی آ سکتی ہے۔
کھانے کے اوقات کی پابندی
اگر کوئی شخص صبح آٹھ بجے ناشتہ کرنے کا عادی ہے اور کسی دن وہ نہ کرسکے تو وہ ناقابل برداشت بھوک محسوس کرے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسکا جسم اس مخصوص وقت میں بھوک کے ہارمونز چھوڑنے کاعادی ہوتا ہے۔ لہذا کھانے کے اوقات کی پابندی لازمی ہے۔ بشرطیکہ کہ دن کے آخری کھانے کا وقت شام کے آٹھ بجے سے پہلے ہو، کیونکہ اس کے بعد جسم کو آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔
مناسب نیند لینا
سائنسی تحقیق اچھی نیند کی اہمیت کی تصدیق کرتی ہے۔ خاص طور پر وزن کم کرنے کے عمل کے دوران ہارمونز کو ریگولیٹ کرنے اور ان کو کنٹرول کرنے میں نیند کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔ بالغ افراد سات سے نو گھنٹے تک رات کی نیند ضرور لیں۔
تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جو افراد نیند مکمل نہیں کرتے وہ اگلے روز زیادہ کھانا کھاتے ہیں۔ اس سے جسم میں چربی کی زیادہ مقدار چلی جاتی ہے۔
انکار نہیں!
کوئی بھی چیز کھاتے وقت ہچکچاہٹ مت دکھائیں اور نہ ہی اس میں موجود کیلوریز کے بارے میں سوچیں۔
مثال کے طور پر چاکلیٹ کیک کا ایک ٹکڑا کھانے کے بعد آپ کو بغیر کسی جرم یا پچھتاوے کے سارا دن صحت مند عادات پر عمل پیرا رہنا ہے۔ اگر آپ اپنی پسند کا کھانا کھانے سے خود کو محروم کر دے گے تو آپ وقت کے ساتھ ساتھ اسے لالچ میں بدل لیں گے۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ اعتدال کامیابی کی کلید ہے۔