Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا عمر رسیدہ افراد کے لیے روزانہ پانچ کپ چائے پینا مفید ہے؟

85 سال سے زیادہ افراد کو زیادہ چائے پینے کی تجویز دی گئی ہے۔ فوٹو: فری پک
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ایسے افراد جن کی عمریں 85 سال سے زیادہ  ہوں وہ چائے کا استعمال زیادہ کریں تو ان کی دماغی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
نیو کاسل یوینورسٹی کے تحت کی گئی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو روزانہ پانچ کپ چائے پیتے ہیں ان کی دماغی صلاحیت اور نفسیاتی کارکردگی دیگر افراد سے زیادہ بہتر ہوتی ہے۔
اس تحقیق کے لیے 85 سال سے زیادہ عمر کے ایک ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کیا تھا۔
ان عمر رسیدہ افراد کو روزانہ باقاعدگی سے چائے  پلائی گئی اور ان کے جسم پر ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ چائے پینے کے بعد ان کی روزانہ کی سرگرمیوں کے دوران بہتری اور ردعمل کی رفتارمیں اضافہ ہوتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ چائے پینے سے ہائی بلڈ پریشر پر قابو، کولیسٹرول اور وزن میں کمی بھی واقع ہوتی ہے۔
 

شیئر: