شمالی ریجن میں ہلکی سردی، مشرقی ریجن میں دھند
منگل 27 اکتوبر 2020 22:44
آئندہ ہفتے مملکت میں بارش کا موسم متوقع ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی ماہرموسمیات زیاد الجہنی نے کہا ہے کہ بدھ 28 اکتوبر کو مشرقی ریجن میں دھند متوقع ہے۔
مملکت کے شمال مغرب، جنوب مغرب اور مغربی بالائی علاقوں کا مطلع ابر آلود ہوگا- آئندہ ہفتے مملکت میں بارش کا موسم متوقع ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نےتوقع ظاہر کی کہ بدھ کو بحیرہ احمر میں شمال سے شمال مغرب کی جانب ہوائیں چلیں گی۔ فی گھنٹہ رفتار دس سے 45 کلو میٹر ہوگی۔ سمندر میں لہریں ڈھائی میٹر تک اونچی اٹھ۔یں گی۔
آئندہ ہفتے کے آغاز میں بارش متوقع ہے جس کا سلسلہ ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔ کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی تو کہیں موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔
دریں اثنا ماہر فلکیات خالد الزعاق نے کہا ہے کہ شمالی علاقوں میں ہلکی سردی شروع ہوگئی ہے۔ تین دسمبر سے سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں سردی کے کپڑے نکل آئیں گے۔
الزعاق نے کہا کہ سعودی عرب کے مشرقی اور وسطی علاقوں اور مغربی سعودی عرب کے بعض علاقوں میں چھتیس دن بعد گرم کپڑوں کی ضرورت پیش آئے گی۔