Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی خاتون نے سو دن تک سیاہ لباس کیوں پہنے رکھا؟

سارہ روبن نے ’100 ڈے ڈریس چیلنج‘ میں گذشتہ برس ستمبر میں حصہ لیا (فوٹو: سارہ روبن انسٹاگرام)
امریکہ کی ایک خاتون نے ایک چیلنج کو قبول کرکے ایک سو دن تک سیاہ رنگ کا لباس پہنے رکھا۔
برطانوی اخبار ’دی مرر‘ کے مطابق سارہ روبن نے ’100 ڈے ڈریس چیلنج‘ میں گذشتہ برس ستمبر میں حصہ لیا اور تین ماہ تک روزانہ میرینو وول کا سیاہ لباس زیب تن کیے رکھا جس کا مقصد فیشن کی دنیا سے نکل کر سادگی کو فروغ دینا تھا۔
سارہ روبن نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’سو دن تک ایک ہی لباس پہنے رکھنے سے سبق ملا کہ ہمیں کپڑوں کی اتنی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی۔‘

 

انہوں نے لکھا کہ ’میری پرورش ایک 19ویں صدی کے فارم ہاؤس میں ہوئی۔ جس میں کپڑوں کی الماریاں چھوٹی چھوٹی تھیں۔ پرانے وقتوں میں اس فارم ہاؤس میں رہنے والے لوگوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ کپڑے اتنے مہنگے ہو جائیں گے۔‘
اس چیلنج کو متعارف کروانے والے کپڑوں کے ایک امریکی برانڈ نے کہا ہے کہ ’اس چیلنج کی بنیاد تین اصول ہیں: سادگی اختیار کرو، احتیاط سے خرچ کرو اور اچھے کام کرو۔‘
اس لباس کو سو دن تک پہننے کا چیلنج صرف سارہ ہی نے قبول نہیں کیا تھا۔
برانڈ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ’ہم نے روینا سونگ ڈریس ان پچاس خواتین کو بھیجے جنہوں نے رضاکارانہ طور پر سو دن کے لیے ہمارا لباس پہننے کی حامی بھری۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by SRC (@thisdressagain)

ویب سائٹ پر یہ بھی لکھا ہے کہ پچاس میں سے صرف 13 خواتین نے اس چیلنج کو پورا کیا اور سارہ روبن بھی ان خواتین میں شامل تھیں۔

شیئر: