سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ’اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس میں اٹھایا گیا سوال قانونی، نچوڑ اخلاقی لیکن معاملہ سیاسی ہے۔‘
اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’آپ کے مقدمے کا محور اخلاقیات پر مبنی ہے جبکہ معاملہ سیاسی ہے۔ حکومت عدالت سے کیوں رائے مانگ رہی ہے پارلیمنٹ سے رجوع کرے۔‘
اس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ’میں ایسی 11 مثالیں دے سکتا ہوں جن میں عدالت نے سیاسی پہلوؤں کے باوجود فیصلے دیے۔‘
مزید پڑھیں
-
خفیہ ووٹنگ کے متبادل شو آف ہینڈز کا کیا مطلب اور یہ ہو گا کیسے؟Node ID: 525066
-
’سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ نہیں بلکہ اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوں گے‘Node ID: 525611