Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’صنعتی شعبے میں خواتین کے لیے زیادہ پرکشش مواقع‘

صنعتی ٹیکنالوجی میں نئی تبدیلیاں خواتین کے وسیع تر مفاد میں ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے کہا ہے کہ’ صنعت کا شعبہ اب خواتین کے لیے زیادہ پرکشش ہوگیا ہے‘۔
وزارت وقتا فوقتا کانفرنسیں کرکے صنعت کے شعبے میں خواتین کے لیے روزگار اور سرمایہ کاری کے امکانات کی تشہیر کرتی رہتی ہے۔ 
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے الخریف نے کہا کہ ’ وزارت خواتین کو صنعتکار، سرمایہ کار اور کارکن سمیت ہر حیثیت سے صنعت کی جانب لانے کی کوشش کررہی ہے‘۔ 

 پوری دنیا میں فیکٹریوں اور صنعتی ٹیکنالوجی میں انقلاب آگیا ہے(فوٹو عرب نیوز)

سعودی وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ ’حقیقت یہ  ہے کہ سعودی عرب ہی نہیں  پوری دنیا میں فیکٹریوں اور صنعتی ٹیکنالوجی میں انقلاب آگیا ہے اور نئی تبدیلیاں خواتین کے وسیع تر مفاد میں ہیں‘۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے ایک کانفرنس کی میزبانی کی ہے جس کا مقصد صنعتی شعبے میں زیادہ سے زیادہ خواتین کے روزگار کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
صنعتی شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش کے ایک حصے کے طور پر سعودی اتھارٹی برائے انڈسٹریل سٹیز اور ٹیکنالوجی زونز(موڈون) نے سعودی وزیر صنعت و معدنیات کی سرپرستی میں کانفرنس کا انعقاد کیا۔
سعودی اتھارٹی برائےانڈسٹریل سٹیز اور ٹیکنالوجی زونز کے حکام نے اس موقع پر سرکاری اور نجی شعبوں میں شراکت داروں سے لیبر مارکیٹ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے پر زور دیا پے۔

شیئر: