Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بری اور سمندری راستے سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

جازان، نجران اور تبوک میں سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانی گئی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں نے بری اور سمندری راستے سے منشیات کی سمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔ سمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سرحدی محافظوں کے ترجمان مسفر القرینی نے بتایا کہ سرحدی محافظوں نے 974 کلو گرام حشیش، 37537 ٹن نشہ آور پتیاں (قات) جازان کےعلاقے میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔

94 سمگلروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

نجران میں 88 کلو گرام حشیش جبکہ تبوک میں 12912 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔ 
القرینی نے مزید بتایا کہ 94 سمگلروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے 75 کا تعلق جازان، 13 کا عسیر اور  6 کا نجران سے  ہے۔

سرحدی محافظ 24 گھنٹے مستعدی سے ڈیوٹی دے رہے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

گرفتاریاں اس وقت کی گئیں جب سمگلر سرحد پار کرکے نشہ آور اشیا سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ 
سرحدی محافظوں کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب کے امن و استحکام اور امکانات کے تحفظ کے لیے سرحدی محافظ 24 گھنٹے مستعدی سے ڈیوٹی دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ 

شیئر: