Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف کا مشرف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

صدر پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف دبئی میں انتقال کرگئی تھیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ڈی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔  
 
خیال رہے سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف دبئی میں انتقال کرگئی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق بیگم زرین مشرف کافی عرصے سے علیل تھیں جن کا جمعے کو انتقال ہوا۔
پرویز مشرف کی والدہ اُن کے ساتھ دبئی میں مقیم تھیں۔ بیگم زرین مشرف 1920 میں لکھنؤ میں پیدا ہوئیں تھیں۔
 

شیئر: