Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مشرق وسطی کے منفرد عجائب گھر کا افتتاح

عجائب گھر میں ایجوکیشن گیمز اور انٹرکشن گیمز پر مشتمل 80 نمائشیں ہوں گی (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں’الغموض انٹرنیشنل میوزیم‘ کا افتتاح کیا گیا ہے جو مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا میوزیم ہے۔
ویژن 2030 کے مطابق مملکت بھر میں تعلیم و تعلم اور تفریح کے ذرائع کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ 

منفرد قسم کا یہ عجائب گھر ریاض میں ہے- (فوٹو سبق)

سبق ویب سائٹ کے مطابق الغموض عجائب گھر سائنسی حیلہ جات اور فزکس کے سائنسی نظریات کے حوالے سے اپنی نوعیت کا حیران کن سائنٹفک تجربہ ثابت ہوگا۔ 
اس عجائب گھر میں ایجوکیشن گیمز اور انٹرایکشن گیمز پر مشتمل 80 نمائشیں ہوں گی۔ ہر عمر کے لوگوں کے لیے ذہنی معمے بھی ہوں گے تاکہ شائقین غورو فکر  کے عادی بنیں۔

عجائب گھر منفرد قسم کا ہے- (فوٹو سبق)

عجائب گھر میں سہ جہتی تصاویر پیش کی جائیں گی۔ یہاں کشش کو چیلنج کرنے والا روم ہے۔ ایک الٹا کمرہ بھی بنایا گیا ہے جہاں پہنچ کر شائقین دھوکہ دہی کے انسانی طور طریقوں کا تجربہ کریں گے۔
عجائب گھر کی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمیں دہری خوشی ہے۔ پہلی خوشی یہ ہے کہ منفرد قسم کا عجائب گھر ریاض شہر میں قائم کیا گیا ہے۔ دوسری خوشی یہ ہے کہ یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا اور مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: