Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کو لوٹنے والے تین شہری گرفتار

’گرفتار شدگان نے غیر ملکیوں کو لوٹنے کی تین کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے خود کو سیکیورٹی اہلکار ظاہر کرکے غیر ملکیوں کو لوٹنے والے 3 شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار24 کے مطابق پولیس نے سنیپ چیٹ پر اپنے اکاؤنٹ میں ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے تھے اور غیر ملکیوں کو گاڑی میں بٹھا کر اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے تھے‘۔
’گرفتار شدگان نے تفتیش کے دوران تین کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا ہے ‘۔
’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: