Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

86 فیصد خواتین گاڑی میں سیٹ بیلٹ کی پابندی نہیں کرتیں: سروے

سروے 2017 سے 2019 کے درمیان 5 ہزار سے زائد سے کیا گیا- (فوٹو: اخبار 24)
تازہ ترین جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب میں 86 فیصد خواتین گاڑی میں سیٹ بیلٹ کی پابندی نہیں کرتیں۔ خواتین کے مقابلے میں مرد سیٹ بیلٹ کے حوالے سے زیادہ پابند ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق جائزہ نیشنل گارڈ کے ماتحت ہسپتالوں سے رجوع کرنے والے شہریوں ساتھ کیا گیا ہے۔ 2017 سے 2019 کے درمیان 5 ہزار سے زیادہ  ڈرائیوروں، سواریوں سے حفاظتی بیلٹ کی پابندی کی بابت سوالات کیے گئے تھے۔ جائزے میں شامل 52.4 فیصد افراد کی عمریں 18 سے 25 برس کی تھیں۔ جائزے میں پچاس فیصد مرد اور اتنے ہی فیصد خواتین شامل تھیں۔ 
کنگ عبداللہ انٹرنیشنل میڈیکل ریسرچ سینٹر ’کیمارک‘ کے مطابق جائزے کا مقصد سیٹ بیلٹ کے استعمال کرنے والوں کا تناسب دریافت کرنا اور اس سلسلے میں مستقبل کے حوالے سے رجحان معلوم کرنا تھا۔ 
جائزے سے یہ بھی پتہ چلا کہ 42.8 فیصد افراد سیٹ بیلٹ پابندی سے استعمال کرتے ہیں۔ ان میں ڈرائیور اور سواریاں دونوں شامل ہیں جبکہ جائزے میں شامل باقی ماندہ افراد سیٹ بیلٹ کے  پابند نہیں۔ 
جائزہ نگاروں نے سفارش کی ہے کہ سیٹ بیلٹ کی پابندی کا معیار بلند کرنے کے لیے آگہی مہم اور ٹریفک ڈسپلن مہم ضروری ہے۔ حادثات کے دوران اموات اور زخمیوں کی تعداد گھٹانے کے لیے خصوصا خواتین کو سیٹ بیلٹ کے استعمال پر آمادہ کرنا ہوگا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: