طائف میں کورونا ویکسین سینٹر کے افتتاح کی تیاریاں
’آئندہ چند دنوں میں سپورٹس ہال کو کورونا ویکسین سینٹر میں تبدیل کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میں کورونا ویکسین سینٹر کے افتتاح کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف یونیورسٹی میں سپورٹس ہال کو ویکسین سینٹر میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’طائف یونیورسٹی کا سپورٹس ہال شہر کے عین وسط میں واقع ہے جس کی وجہ سے اسے کورونا ویکسین سینٹر میں تبدیل کرنے کا سوچا گیا ہے۔‘
محکمے کے مطابق ’ہم طائف یونیورسٹی کے مشکور ہیں، سپورٹس ہال کو ویکسین سینٹر میں تبدیل کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔‘
محکمے صحت نے مزید کہا ہے کہ ’آئندہ چند روز میں مرکز تیار ہوجائے گا جس میں ہم شہر کے رہائشیوں کو خدمات فراہم کریں گے۔‘
مزید کہا گیا ہے کہ ’طائف کے رہائشیوں کو چاہیے کہ وہ صحتی ایپ کے ذریعے ویکسین لینے کے لیے اپنا اندراج کرائیں۔‘