پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈین ٹی وی سونی کے ساتھ تین برس تک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور پاکستان میں ہونے والے تمام انٹرنیشنل میچز دکھانے کا معاہدہ کیا ہے۔
پی سی بی کی طرف سے کی جانے والی ٹویٹ کے مطابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’پی سی بی سونی پکچرز نیٹ ورک انڈیا کو اپنے نمایاں براڈکاسٹرز کی فہرست میں خوش آمدید کہتا ہے۔ اس شراکت داری سے جنوب ایشیا میں کرکٹ شائقین کو پاکستان میں تمام فارمیٹ کے میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔‘
مزید پڑھیں
-
دورہ پاکستان: جنوبی افریقہ کا دو الگ الگ ٹیمیں کھلانے کا فیصلہNode ID: 534861
سونی پکچرز نیٹ ورک انڈیا کے چیف ریوینیو آفیسر راجیش کول نے کہا ہے کہ ’سونی نیٹ ورک نے پی سی بی سے تین برس تک براڈکاسٹ کے حقوق حاصل کیے ہیں۔ سونی پاکستان میں ہونے والے پی ایس ایل میچز اور ہوم گراؤنڈ پر ہونے والے انٹرنیشنل میچز دکھائے گا۔‘
انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس سے قبل پی ٹی وی سپورٹس اور سپر سپورٹس کے پاس پاکستان اور افریقہ ریجن کے حقوق تھے۔ پی سی بی نے اس کے علاوہ شمالی امریکہ، کیریبین، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کیے ہیں۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 24, 2021