Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے مریض ریاض ریجن میں سب سے زیادہ

مملکت میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد دو ہزار 115 ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں گذشتہ24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 200 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ’ گذشتہ24 گھنٹے میں کورونا کے 216 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 205 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید چار مریض چل بسے۔ جس کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 363 ہو گئی ہے۔‘

 گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 216 نئے مریض سامنے آئے ہیں (فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد دو ہزار 115 ہے، جن میں سے 348 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 84 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 45 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 مکہ ریجن میں کورونا کے 43 مریض سامنے آئے جبکہ نجران ریجن میں مریضوں کی تعداد 9 رہی۔ عسیر ریجن میں آٹھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اب تک تین لاکھ 67 ہزارافراد میں  وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے (فوٹو: روئٹرز)

مدینہ ریجن مں سات، الحدود الشمالیہ ریجن میں چھ، حائل اور القصیم ریجن میں چار، چار، تبوک ریجن میں دو جبکہ الجوف ریجن میں کورونا کے ایک مریض کی تصدیق ہوئی۔
اب تک تین لاکھ 67 ہزار 23 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 58 ہزار 545 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: