Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں جبل الاسود، سیاحوں کی توجہ کا مرکز

پہاڑ جغرافیائی حسن رکھتا ہے تو دوسری طرف یہاں کی آب وہوا خصوصی اہمیت کی حامل ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے جنوب میں واقع جازان ریجن ملک کے باقی علاقوں سے قدرے مختلف ہے۔

یہاں جغرافیائی تنوع کے ساتھ ثقافتوں اور تہذیبوں کا بھی تنوع پایا جاتا ہے۔

ریجن کے ہر علاقہ کی تہذیب و ثقافت کے علاوہ لہجہ بھی مختلف ہے مگر سب نے ہی سرپر پھولوں کا طوق سجا رکھا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہاں مشہور پہاڑ جبل الاسود موسم سرما سیاحتی پروگرام میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

پہاڑ پر نازبو، یاسمن، پھل اور کافی کے علاوہ دیگر مختلف پیداوار ہوتی ہیں۔

پہاڑ ایک طرف جغرافیائی حسن رکھتا ہے تو دوسری طرف یہاں کی آب وہوا خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

پہاڑ پر مقامی درخت جسے العرعر کہا جاتا ہے بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے، اسی وجہ سے اس کا نام بھی جبل الاسود پڑگیا۔

پہاڑ سطح سمندر سے 1800 میٹر اونچا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر وقت بادلوں میں گھرا رہتا ہے۔

یہاں سفر کرنا بعض اوقات بہت مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم رہ جاتی ہے۔

جازان  میں چاول  اور گوشت خصوصی ڈش ہے جو یہاں کی پہچان ہے۔ علاقے میں مچھلی بھی شوق سے کھائی جاتی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق جازان ادارتی ریجن کے رہائشیوں کی تعداد1.5ملین ہے۔ مقامی لوگ خصوصی لہجے میں بات کرتے ہیں جسے علاقے کے مکین سمجھ سکتے ہیں۔ یہ خولانی لہجے ہے جو قدیم حمیری زبان سے متاثر ہے۔

شیئر: