غیر ملکیوں کی ابشر میں رجسٹریشن آسان، اکاؤنٹ کیسے بنایا جائے؟
’شرائط اور ضوابط پر منظوری کے بعد رجسٹریشن کا آخری عمل خود کار مشینوں کے ذریعہ ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان کیپٹن ناصر العتیبی نے کہا ہے کہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی ابشر میں رجسٹریشن آسان کر دی گئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’محکمہ پاسپورٹ اپنی آن لائن سروس شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے علاوہ اب جی سی سی ممالک کے شہریوں، وزٹ ویزوں پر آنے والوں اور مقیم غیرملکیوں کے تابعین کو فراہم کرنے لگا ہے‘۔
’ابشر اکاؤنٹ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ابشر ویب سائٹ پر رجسٹریشن پر کلک کیا جائے، وہاں تمام کوائف پر کیے جائیں، یوزر اور پاسورڈ مقرر کیا جائے اور پسند کی زبان پر کلک کیا جائے‘۔
’شرائط اور ضوابط پر منظوری کے بعد رجسٹریشن کا آخری عمل خود کار مشینوں کے ذریعہ ہوگا جو محکمہ پاسپورٹ کے تمام دفاتر کے علاوہ شاپنگ مالز اور بڑے ہسپتالوں میں موجود ہیں‘۔