Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی نکاح کےلیے آن لائن کارروائی کیسے مکمل کریں

آن لائن کارروائی کے لیے موثر وکالت نامہ ہونا چاہیے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ  مملکت میں مقیم غیرملکی ’ناجز‘ گیٹ کے ذریعے شرائط پوری کرنے پر نکاح کےلیے آن لائن کارروائی کر سکتے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ اگر دولہا اور دلہن میں سے کوئی ایک غیر سعودی ہو یا دولہا اور دلہن دونوں عربی نہ جانتے ہوں یا دلہن کا سرپرست خود وکیل ہو تو ان صورتوں میں شادی کی آن لائن کارروائی انجام دی جاسکتی ہے۔
نکا ح کی آن لائن  کارروائی کے لیے موثر وکالت نامہ ۔ نکاح کے تمام فریقوں کی آن لائن موجودگی ضروری ہے۔ 
نکاح کے فریقوں میں سے کسی ایک کی غیرموجودگی میں اس کا بااختیار وکیل ضروری کارروائی مکمل کراسکے گا۔ 
اگر دلہن مطلقہ ہو تو ایسی صورت میں طلاق نامہ یا خلع نامہ یا فسخ نکاح کی دستاویز کی اصل کاپی یا مصدقہ فوٹو کاپی پیش کرنا ہوگی۔
 نکاح کا کوئی فریق نابالغ ہو تو ایسی صورت میں سرپرست کے خط کی اصل کاپی یا مصدقہ فوٹو کاپی پیش کی جائے۔ 
اگر دلہن کے باپ کا انتقال ہوگیا ہو تو ایسی حالت میں وارثوں کی اصلی فہرست یا اس کی مصدقہ فوٹو کاپی پیش کرنا ہوگی۔
 دولہا ،دلہن میں سے کوئی ایک سعودی ہو تو ایسی صورت میں غیرسعودی کے ساتھ سعودی کی شادی کا لائحہ عمل نافذ ہوگا۔ 

غیرملکی وزارت انصاف کے ’ناجز‘ گیٹ کے ذریعے آن لائن کارروائی کر سکتے ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)

ناجز گیٹ کے ذریعے آن لائن کارروائی کا طریقہ کار
شادی کےلیے سروس اور پھر عدالت کا انتخاب۔ 
درخواست دہندہ اور متعلقہ فریقوں سے متعلق معلومات کا اندراج ۔
مطلوبہ دستاویزات منسلک اور درخواست دی جائے۔

شیئر: