Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی اٹھارہ ہزار خلاف ورزیاں

خلاف ورزیاں چوبیس سے تیس جنوری تک سامنے آئی ہیں۔ 
سعودی وزارت داخلہ نے ایک ہفتے کےدوران کورونا ایس او پیز کی اٹھارہ ہزار 563 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔ 
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں چوبیس سے تیس جنوری تک سامنے آئی ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے ٹوئٹر کے سرکاری اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ  ریاض میں سب سے زیادہ چار ہزار 852 خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔

ریاض میں سب سے زیادہ چار ہزار 852 خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔(فوٹو سبق)

مکہ مکرمہ میں دو ہزار 636 خلاف ورزیوں پر دوسرے نمبر پر رہا۔ قصیم دو ہزار557 ، الشرقیہ میں دو ہزار 348، مدینہ منورہ ایک ہزار 829، الجوف میں ایک ہزار 310، باحہ  میں ایک ہزار 160، تبوک میں 626، عسیر میں 367، حدود شمالیہ میں 348 ، حائل میں 333، جازان میں 141 اور نجران 56 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔ 
وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں۔ 

شیئر: