Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متعدد گاڑیوں کو ٹکر مارنے کے بعد فرار ہونے والا ڈرائیور گرفتار

’پولیس نے مفرور ڈرائیور کو ریکارڈ وقت میں گرفتار کرلیا، اس سے تفتیش جاری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں متعدد گاڑیوں کو ٹکر مارنے کے بعد موقع سے فرار ہونے والے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’واقعہ ریاض کے رنگ روڈپر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا ہے‘۔
’نگران کیمروں کی مدد سے دیکھا گیا ہے کہ ایک شخص متعدد گاڑیوں کو ٹکر مارنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ہے‘۔
’اطلاع ملتے ہی مفرور ڈرائیور کو گرفتار کرنے کی ہدایت گشتی فورس کے علاوہ روڈ سیکیورٹی کے اہلکاروں کو کی گئی‘۔
’بعد ازاں ریکارڈ وقت میں مفرور ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا‘۔
’اس وقت مذکورہ شخص پولیس کے قبضے میں ہے جس سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ ٹریفک قوانین کے مطابق حادثہ پیش آتے ہی موقع پر پولیس کے آنے کا انتظار کرنا ضروری ہے۔
موقع سے فرار ہونا ٹریفک خلاف ورزی ہے جس پر سزا ہوگی۔

شیئر: