Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے یومیہ نئے کیسز سے زیادہ

متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 293 ہوگئی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز  دو ہزار سے زیادہ ہیں۔ پیر کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں دو ہزار 798 نئے مریض سامنے آنے ہیں۔
 نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 293 ہوگئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی’ وام‘ نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سےبتایا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے ایک لاکھ 48 ہزار 587 مزید ٹیسٹ کیے گئے‘۔
 وزارت نے بتایا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران  زیرعلاج مریضوں میں سے مزید نومریض چل بسے ۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 930 ہوگئی۔
 متاثرہ مریضوں میں سے مزید تین ہزار 933 مکمل صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 9 ہزار 692 ہوگئی۔ 
 وزارت نےعوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔ 
دریں اثنا امارات میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 99 ہزار 781 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔ اب تک 44 لاکھ 13 ہزار 649 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ 

شیئر: