ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز جیتنے والوں میں سعودی فوٹوگرافر شامل
ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز جیتنے والوں میں سعودی فوٹوگرافر شامل
جمعرات 11 فروری 2021 20:23
اس پروگرام کے تحت 500 سے زیادہ فوٹوگرافروں کو انعام دیا گیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی شہری نایف البغامی نے2021 کا سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈ جیت لیا، اس طرح انہوں نے ایوارڈ جیتنے والوں کی قومی فہرست میں مقام حاصل کر لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نایف البغامی کی جس تصویر کو ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا اس میں ایک شخص چاندی جیسا چمکتا لباس پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے اور وہ ایک پرانی اور نا کارہ گاڑی کے سامنے کھڑاپوز دے رہا ہے۔
عالمی فوٹوگرافی آرگنائزیشن نے رواں ہفتے اس مقابلے کے قومی ایوارڈ یافتگان کا اعلان کیا تھا۔
نایف البغامی مشرق وسطیٰ کے واحد کامیاب فوٹو گرافر نہیں ہیں ان کے علاوہ مصر سے تعلق رکھنے والےعبدالحمید طاحون ، کویت کے ناصرالعمری اور دبئی میں مقیم آرٹسٹ مریا ولاپلانا کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
اس مقابلے کے لئے 3 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ تصاویر پیش کی گئی تھیں جن میں سے تقریباً ایک لاکھ 65 ہزار اوپن مقابلے میں شامل ہوسکی تھیں جن میں سے قومی ایوارڈکےلئے تصاویرکا انتخاب کیا گیا تھا۔
مقابلے میں ایوارڈ جیتنے والوں کو عالمی سطح پر مقبولیت کے علاوہ سونی ڈیجیٹل امیجنگ کٹ بھی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس پروگرام کے تحت 500 سے زیادہ فوٹوگرافروں کو انعام دیا گیا ہے اور فی الوقت اس طرح کے پروگرام کے لیے51 ممالک میں کام کیا جا رہا ہے۔