Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے بچاو کےلیے قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ

پراسیکیوٹر جنرل نے مستقل بنیادوں پر رپورٹ بھی طلب کی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں پراسیکیوٹر جنرل نے کہا ہے کہ مملکت کی جیلوں اور تھانوں کے لاک اپ میں قید افراد کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے ۔
پراسیکیوٹر جنرل نے قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ کرنے احکامات بھی صادر کیے ہیں۔ 
ویب نیوز ’سبق‘ نے ادارہ پراسیکیوشن کے ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ پراسیکیوٹرجنرل شیخ سعودبن عبداللہ المعجب نے تحقیقاتی اداروں، جیل اور لاک اپ میں قید افراد کی دیکھ بھال اور انہیں کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے قیدیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سے عمل کیاجائے۔ 
جاری ہدایات و احکام میں مزید کہا گیا ہے کہ قیدیوں کے مسلسل طبی معائنہ کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ کورونا کی وبا جیلوں میں نہ پھیل سکے۔ 
پراسیکیوٹر جنرل نے ادارہ امور صحت کی جانب سے اعلی صحت خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کورونا سے بچاو کےلیے مقررہ ضوابط کے مطابق قیدیوں کو آگاہی فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ 
اس حوالے سے پراسیکیوٹر جنرل نے جیلوں اور لاک اپ میں اختیاری کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی مستقل بنیادوں پر رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

شیئر: