سعودی عرب ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو تعلیم کی سہولتیں فراہم کیے ہوئے ہے- قیدیوں کو معاشرے میں اچھے شہری کے طور پر زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے مختلف ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مشرقی ریجن کی جیلوں کے قیدیوں نے رواں تعلیمی سال کے دوران امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی میں داخلے لیے تھے۔
انہیں جیلوں میں آن لائن تعلیم کی سہولتیں فراہم کی گئی تھیں-قیدیوں نے تعلیمی سال کے اختتام پر امتحان دینے کی درخواستیں دے دیں۔
مزید پڑھیں
-
جیلوں میں بدامنی پھیلانے والا سامان لے جانے پر 5 برس قیدNode ID: 440576
-
قیدی جوڑے کی دھوم دھام سے شادیNode ID: 442236
-
جیلوں میں کورونا سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی تدابیرNode ID: 465661
الشرقیہ جیلوں کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ دمام جیل، القطیف جیل اور الخبر جیل میں فیکلٹیوں کے قیدی طلبہ ک اامتحان آن لائن لیا جائے گا- رواں سال کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر یہ انتظام کیا جا رہا ہے-
محکمہ جیل خانہ جات نے اطمینان دلایا ہے کہ قیدیوں کو امتحان دینے کے لیے مناسب ماحول مہیا کر دیا گیا ہے۔ امتحان ہالوں میں تمام ضروری انتظامات کر دیے گئے- کسی بھی قیدی کو امتحان دیتے وقت کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی-
محکمہ جیل خانہ جات مملکت کے مختلف صوبوں میں تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کے تعاون سے قیدیوں کو سکولوں اور کالجوں کا کورس پڑھانے کا انتظام کیے ہوئے ہے- اس کام پر مختلف مضامین کے ماہر اساتذہ تعینات ہیں۔
مشرقی ریجن میں جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عبداللہ النفجان نے بتایا کہ تمام تیاریاں تسلی بخش ہیں- قیدیوں کو امتحان ہال میں جانے سے قبل تمام حفاظتی سہولتیں مہیا کی جائیں گی-
حفاظتی ماسک اور دستانے تقسیم کیے جائیں گے اور سینیٹائزنگ کا بھی اہتمام کیا جائے گا-