دانتوں سے گاڑی کھیچنا ہو یا سر پر پتھر تڑوانا، بلوچستان کے پسماندہ علاقے مستونگ کے بارہ سالہ عزیر فاروق کے لیے اس طرح کے سٹنٹ پرفارم کرنا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ یہ سب حیرت انگیز کرتب انہوں نے اپنے والد سے سیکھے ہیں جو خود ایک پروفیشنل سٹنٹ مین ہیں۔ عزیر روزانہ تقریباً دو گھنٹے اپنے والد سے تربیت لیتے ہیں۔ مزید دیکھیے زین الدین کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔