Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب کو اپنے مفادات کے دفاع کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں‘

یمنی بحران کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
اقوام متحدہ میں متعین سعودی مندوب عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اپنے مفادات کے دفاع کے لیے کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ 
العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے المعلمی نے کہا کہ حوثی دہشتگرد تنظیم ہے اور ہم اسی بنیاد پر حوثیوں کے ساتھ پیش آرہے ہیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ایلچی برائے یمن اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن کے ساتھ مل کر یمنی بحران کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 
سعودی مندوب نے کہا کہ یمن میں ایران تخریبی کردارادا کررہا ہے۔ یمن کے مسئلے کا حل اہل یمن کے درمیان افہام و تفہیم میں مضمر ہے اور یہ کام سفارتکار ہی کرسکتے ہیں۔

شیئر: