Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ’ایڈکس اسلحہ نمائش ابوظبی‘ میں شرکت کرے گا

ابوظبی میں نمائش 21 سے 25 فروری تک ہوگی- (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب ابوظبی میں ہونے والی اسلحہ کی بین الاقوامی نمائش ’ایڈکس 2021‘ میں شرکت کرے گا۔ قومی شناخت کا سلوگن ’سعودی عرب میں سرمایہ لگاؤ‘ ہوگا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عسکری صنعتوں کا قومی ادارہ نمائش میں سعودی پویلین لگائے گا۔ اس میں عسکری اور سیکیورٹی مصنوعات تیارکرنے والی متعدد قومی کمپنیاں اور بڑے ادارے شریک ہوں گے۔ سعودی وزارت سرمایہ کاری بھی حصہ لے گی۔

سعودی وزارت سرمایہ کاری بھی حصہ لے گی- (فوٹو: العربیہ)

ایڈکس 2021 ، 21 فروری سے 25 فروری تک متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں منعقد ہوگی۔ 
ایڈکس 2021 میں سعودی عرب اپنے یہاں عسکری صنعتوں کے فروغ  کا تعارف کرائے گا۔ سعودی عرب پچاس فیصد سے زیادہ عسکری مصنوعات 2030 تک اندرون ملک تیار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
سعودی عرب چاہتا ہے کہ عسکری صنعتوں کا شعبہ قومی معیشت کا اہم سرچشمہ بنے۔ مقامی سرمایہ کار اس میں حصہ لیں۔ بیرونی دنیا سے عسکری ٹیکنالوجی اپنے یہاں منتقل کریں۔ سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کو روزگار کے مواقع مہیا کریں اور انہیں عسکری صنعت سازی میں شریک کریں۔ 
سعودی عرب میں عسکری صنعتوں کا قومی ادارہ بارہ سے زیادہ سپیشلسٹ بڑی سعودی کمپنیوں پر مشتمل ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: