Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگلی حیات اور فطری حسن کے شوز دیکھتی ہوں، کرینہ

ممبئی .... بالی وڈ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ میں اور سیف ایسے ٹی وی شوز دیکھنا پسند کرتے ہیں جس میں کوئی مہم جوئی ہو۔ سونی بی بی سی ارتھ چینل کی لانچنگ تقریب کے موقع پر انہوں نے کہاکہ میں بہت زیادہ ٹی وی دیکھنے کی شوقین ہوں۔ جنگلی حیات، تاریخ اور فطری حسن کے بارے میں فلمیں زیادہ پسند کرتی ہوں۔ واضح رہے کہ یہ چینل 6مارچ سے اپنی نشریات شروع کریگا او راسکی برانڈ ایمبیسڈر کرینہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر اپنے مداحو ں کے سوالات کے جواب بھی دیتی ہوں تاہم واحد اداکارہ ہوں جو نہ ٹویٹر پر ہوں نہ انسٹا گرام پر۔
 

شیئر: