Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھاتے داروں کو ملنے والے  پیغامات پر این سی بی نے کیا ہدایت دی

بینک نے ایسا کوئی پیغام کھاتے دار کے نام جاری نہیں کیا- (فوٹو اخبار 24)
نیشنل کمرشل بینک (این سی بی) نے اطمینان دلایا ہے کہ  اس کے ای چینلز اعلی انداز سے  کام کررہے ہیں اور کھاتے داروں کے اکاؤنٹس کو غیرمعمولی تحفظ فراہم کیے ہوئے ہیں-
اخبار 24 کے مطابق این سی بی نے جمعرات کو بیان جاری کرکے کہا کہ تمام کھاتے دار اپنی نجی معلومات کو ہمیشہ خفیہ رکھیں- نجی کوائف اپ ڈیٹ کرانے کے لیے بھیجے جانے والے فرضی پیغامات پر کوئی ردعمل ظاہر نہ کریں-
یاد رہے کہ این سی بی کے کئی کھاتے داروں نے شکایات درج کرائی تھیں کہ انہیں موبائل پر ایس ایم ایس موصول ہورہے ہیں جن میں ان سے نجی کوائف اپ ڈیٹ کرنے کے لیے  کہا جارہا ہے اور اس پر عمل  نہ کرنے کی صورت میں اکاؤنٹ سے رقمیں کاٹنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں-
یاد رہے کہ این سی بی نے  تمام کھاتے داروں کو اطمینان دلایا ہے کہ بینک کی جانب سے ایسا کوئی پیغام کسی بھی کھاتے دار کے نام جاری نہیں کیا گیا- کوئی بھی کھاتے دار اس قسم کے کسی بھی پیغام پر کان نہ دھرے اور کسی بھی شخص کو اپنے کھاتے سے متعلق معلومات فراہم نہ کرے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: