سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ جن کھاتے داروں کے اے ٹی ایم کارڈ ختم ہوگئے ہوں یا ختم ہونے والے ہوں ان کی تاریخ 10 شوال 1441 ھ تک بڑھا دی جائے-
مزید پڑھیں
-
معذوروں کے لیے سپیشل اے ٹی ایمNode ID: 456916
-
’کمپنیوں سے بینک خدمات پر فیس لی جاسکتی ہے’Node ID: 464846
-
بینک سروسز آن لائن، ترسیل زر پر فیس ختمNode ID: 465231
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ساما نے یہ پابندی بھی لگائی ہے کہ اے ٹی ایم کارڈ میں توسیع کرتے وقت کھاتے داروں کی منظوری ضرور لی جائے۔ توسیع کی کارروائی میں کھاتے داروں کو ضروری سہولت مہیا کی جائے اور ممکنہ وسائل کی مدد سے تجدید شدہ کارڈ کھاتے داروں تک پہنچائے جائیں-
ساما نے قومی شناختی کارڈ یا اقامے کی تاریخ ختم ہوجانے کی وجہ سے بینک اکاؤنٹ منجمد نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے- اسی طرح اکاؤنٹ ایکٹیو نہ ہونے کی صورت میں اسے منجمد کرنے کی پابندی بھی معطل کرنے کے لیے کہا ہے-
ساما نے بینکوں کو ایک ہدایت یہ بھی دی ہے کہ اگر شناختی کارڈ ختم ہونے یا مختار نامے کی میعاد ختم ہوجانے کی وجہ سے سجل تجاری کی توسیع نہ ہوئی ہو- اسی طرح کمپنیوں واداروں کے اکاؤنٹ کسی قسم کے اسباب کی وجہ سے منجمد کردیے گئے ہوں تو انہیں بھی کھول دیا جائے اور تا اطلاع ثانی منجمند کھاتے بحال کردیے جائیں-
مزید پڑھیں
-
3 ماہ کے دوران اے ٹی ایم سے 182 ارب ریال نکالے گئےNode ID: 453181
ساما نے اپنی ویب سائٹ پر بیان میں کہ یہ ساری سہولتیں نئے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے مسائل حل کرنے کی خاطر دی جارہی ہیں-
بحرانی حالات میں کھاتےداروں کو بینک خدمات سے فائدہ اٹھانے کی راہ میں جو مشکلات پیش آرہی ہیں انہیں دورکرنے کی وجہ سے نئی سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں-