مدینہ منورہ: اے ٹی ایم میں تخریب کاری پر مقامی شہری گرفتار
پولیس کے مطابق شہری اے ٹی ایم اکھاڑ کر لے جانا چاہتا تھا- (فوٹو: عاجل)
مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ اے ٹی ایم اکھاڑنے کی کوشش کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کر لیا گیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق القحطانی نے بتایا کہ اے ٹی ایم کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والا شہری عمر کے چوتھے عشرے میں ہے-
القحطانی نے کہا کہ وہ اے ٹی ایم کو اپنی گاڑی کے ذریعے اکھاڑ کر لے جانے اور اس میں موجود رقم نکالنے کی کوشش کر رہا تھا-
القحطانی نے بتایا کہ مدینہ پولیس کی خصوصی ٹیم نے اسے حراست میں لے لیا- اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور اسے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں