صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعے کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کے عمل کے دوران جگہ جگہ بدنظمی کے واقعات دیکھنے میں آئے۔
پولیس کے مطابق ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں صورت حال کشیدہ رہی اور گوئند کے پولنگ سٹیشن پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ ڈسکہ میں گرفتاری کے بعد رہاNode ID: 540511
-
’پنجاب کی بیٹی ہوں، صوبے کی بات کیوں نہ کروں؟‘ مریم نوازNode ID: 541291
-
کراچی ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ گرفتارNode ID: 541531
عینی شاہدین کے مطابق ڈسکہ میں پولنگ کے دوران شدید بدنظمی دیکھنے آئی جبکہ نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے واقعے بھی رپورٹ ہوئے۔ گورنمنٹ ہائی سکول نسبت روڈ کے پولنگ سٹیشن پر نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
ڈسکہ مین بازار میں بھی قائم پولنگ سٹیشن کے قریب چار نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ووٹرز میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ڈسکہ کلاں میں بھی رنگیلا چوک کے قریب پولنگ سٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس اور بھگدڑ مچ گئی، نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
ڈسکہ پوسٹ گریجویٹ کالج کے سامنے بھی نامعلوم افراد پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
دوسری طرف پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکن ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے اور خوب نعرے بازی کی۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے خواتين کے پولنگ سٹيشن پر دھاوا بھی بولا اور عمارت کا گيٹ زبردستی کھولنے کی کوشش کی۔
پولیس کا ڈسکہ کلاں پولنگ سٹیشن میں ووٹرز پر بدترین لاٹھی چارج
پولیس عوام کی ملازم ہے یا پی ٹی آئی کی ؟؟ pic.twitter.com/bEFSqcGkxU
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 19, 2021