Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اور اس نے ہاں کر دی‘ زویا ناصر کی جرمن وی لاگر سے منگنی

زویا ناصر اور کرسٹن بیٹزمن نے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے منگی کی تصویریں شیئر کیں (فوٹو: انسٹاگرام زویا)
پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے جمعہ کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اور جرمن وی لاگر کرسٹن بیٹزمن کی منگنی کا اعلان کیا۔ جرمن بیٹزمن نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے اور وہ کافی عرصے سے خبروں میں ہیں۔
اداکارہ زویا ناصر اور کرسٹن بیٹزمن نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس کے ذریعے یہ خبر اپنے مداحوں تک پہنچائی۔
اداکارہ زویا ناصر نے منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس نے پوچھا اور میں نے ہاں کر دی، مشکل دنوں میں میرا ساتھ دینے اور خوشی کا اصل مطلب بتانے کے لیے شکریہ۔‘
اداکارہ نے اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کیں جس کے بعد مداحوں نے دونوں کی خوش گوار زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
جرمن وی لاگر کرسٹن بیٹزمن نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں اور لکھا ’اور اس نے ہاں کر دی، یہ میری زندگی کا بہترین دن ہے۔‘
مداحوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھی زویا کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

انسٹاگرام پر صارفین زویا ناصر اور کرسٹن بیٹزمن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

یاد رہے کرسٹن بیٹزمان جرمن وی لاگر ہیں جنہوں نے پانچ فروری کو ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’ایک سال پاکستان میں گزارنے کے دوران میں بہت سے اچھے لوگوں سے ملا اور مجھے اسلام کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔‘

کرسٹن بیٹزمن نے پانچ فروری کو ایک پوسٹ کے ذریعے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا (فوٹو: انسٹاگرام)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اسلام امن کا مذہب ہے۔ میں نے ایک گہرا تعلق محسوس کیا ہے اور اس کا میں خود تجربہ کرنا چاہتا ہوں۔ اس کی گہرائیوں سے روشناس ہونا چاہتا ہوں۔‘
اسی طرح دیگر صارفین بھی دونوں کی پوسٹس پر دلچسپ کمنٹس کر رہے ہیں جن میں سے زیادہ تر مبارک باد پر مبنی ہیں۔

شیئر: