Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں 20 مارچ تک بری اور بحری سرحدیں بند رہیں گی

کویتی شہری، ان کے قریبی رشتہ داروں اور گھریلو ملازمین واپس آسکیں گے۔(فوٹو ٹوئٹر)
کویتی کابینہ نے بدھ  24 فروری  سے 20 مارچ  تک  بری اور بحری سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے سے کارگو آپریشن، سعودی عرب اور کویت کے درمیان تقسیم شدہ علاقے کے اہلکار مستثنی ہوں گے جبکہ بری اور بحری راستوں سے کویتی شہری، ان کے قریبی رشتہ داروں اور گھریلو ملازمین واپس آسکیں گے۔
کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق کویتی کابینہ نے وزارت داخلہ اور محکمہ کسٹم کو بری اور بحری سرحدیں بند کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کی ذمہ داری دی ہے۔
کویتی کابینہ نے ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں ہر طرح کی ٹیبل سروس، شاپنگ سینٹرز میں کھانے پینے کی اشیا  ٹیبل پر فراہم کرنے پر بھی پابندی عائد کردی۔
ہوم  ڈلیوری سروس پر اکتفا کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ چوبیس فروری  سے غیر معینہ مدت تک نافذ العمل رہے گا۔ 
کویتی کابینہ  نے وزارت داخلہ کی سربراہی میں مشترکہ کمیٹی تشکیل  دی ہے جس کے رکن وزارت صحت اور محکمہ  شہری ہوابازی ہوں گے۔
یہ کمیٹی  کویت آنے والے تمام افراد پر لاگو کورنٹائن کا فیصلہ اپنی نگرانی میں نافذ کرائے گی۔ باہر سےآنے والوں کے لیے ہوٹلوں میں آئسولیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
کویتی کابینہ نے سپورٹس پبلک اتھارٹی  کو وزارت داخلہ و وزیر صحت اور کویتی اولمپک کمیٹی کے ساتھ  یکجہتی پیدا کرکے سپورٹس کے اداروں اور کھلاڑیوں پر مقرر حفظان صحت کے ضوابط نافذ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کا ٹاسک دیا ہے۔ 

شیئر: