کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ سیزن چھ کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔
ملتان سلطانز نے 158 کا ہدف محمد رضوان اور صہیب مقصود کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 22 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔ صہیب مقصود 61 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو کرس لِن شاہین شاہ آفریدی کی تیسری بال پر ہی بولڈ ہو گئے۔
مزید پڑھیں
-
لاہور قلندرز کی پشاور زلمی کے خلاف چار وکٹوں سے فتحNode ID: 542976
ملتان سلطانز کو دوسرا نقصان جیمز وینس کا اٹھانا پڑا جو پانچ رنز بنا کر سمٹ پٹیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ تاہم اس دوران محمد رضوان کی جارحانہ بلے بازی جاری رہی اور انہوں نے چوکوں کی برسات کر دی۔
محمد رضوان نے 27 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی۔ وہ 76 رنز کی شاندار اننگز کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
ان کے اور صہیب مقصود کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 110 رنز کی شراکت داری بھی بنی۔ لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر ملتان سلطانز نے پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے تھے۔
Is this even legal? @iShaheenAfridi with a soul crushing yorker!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #MSvLQ pic.twitter.com/2gdX6zCACq
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2021