Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلحہ دکھا کر گاڑیاں چھیننے والے تین شہری پکڑے گئے 

گاڑیوں کے مالکان سے نقد رقم بھی چھین لی تھی(فوٹو سبق)
مدینہ منورہ میں پولیس  نے اسلحہ دکھا کر گاڑیاں چھیننے والے تین شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کے پولیس ترجمان حسین القحطانی نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ  تینوں ملزمان سعودی ہیں عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں- 
 ترجمان نے واضح کیا کہ تینوں سعودیوں نے گاڑیوں کے علاوہ ان کے مالکان سے نقد رقم بھی چھین لی تھی۔ فرار ہونے کی کوشش کے دوران ان کی گاڑی پولیس کے گشتی دستے سے ٹکرا گئی تھی۔
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تینوں نے مزاحمت کی تاہم پولیس نے قابو کرلیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور نشہ آور اشیا برآمد کرلیں۔ 

شیئر: