Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریہ مالی کے وزیر خارجہ کے لیے شاہ عبدالعزیز تمغہ

سعودی وزیر خارجہ سے جمہوریہ مالی کے ہم منصب نے ملاقات کی ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ریاض دفتر خارجہ میں جمہوریہ مالی کے وزیر خارجہ زینی مولای اور ہمرہ وفد نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور مالی کے درمیان تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کےلیے خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

دونوں برادر ملکوں کے  مشترکہ مفادات کے حصول کی حکمت عملی پرغوروخوض کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل حاضرہ پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا گیا۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے مالی کے ہم منصب کو دونوں برادر ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات کو مستحکم بنانے والی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اعلی درجے کا شاہ عبدالعزیز تمغہ پیش کیا ہے۔ 
اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے افریقی امور ڈاکٹر سامی الصالح اور مالی میں متعین سعودی سفیر خالد الخالد موجود تھے۔ 

شیئر: