Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ایس او پیز: حکام کا قصیم ریجن کی مساجد کا دورہ

کہ ’دورے کے دوران 130 مساجد میں ایس او پیز کی مختلف خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلائی گئی‘ (فوٹو: سبق)
وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے تحت قصیم دفتر کے اہلکاروں نے ریجن کی 2450 مساجد کا دورہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت کے دفتر نے کہا ہے کہ ’گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والے دورے میں ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا ہے۔‘
دفتر کے سربراہ عبد الرحمن بن ابراہیم السویلم نے کہا ہے کہ ’دورے کے دوران 130 مساجد میں ایس او پیز کی مختلف خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔‘
مساجد میں اس بات کا بات جائزہ لیا گیا ہے کہ آیا انتظامیہ سمیت نمازی ایس او پیز کی پابندی کر رہے ہیں۔
عبد الرحمٰن بن ابراہیم السویلم کے مطابق اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ مسجد میں داخل ہوتے وقت نمازیوں کا درجہ حرارت چیک کیا جاتا ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دورے میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ اذان اور اقامت میں طے شدہ مدت کی پابندی کی جاتی ہے نیز نماز کے بعد کتنی دیر میں مسجد بند کی جاتی ہے‘۔
حکام کے مطابق ریجن کی تمام مساجد میں دورے جاری رہیں گے تاکہ متعلقہ اداروں کی طرف سے ملنے والی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

شیئر: