Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سفارتخانے نے معمول کی ویزا سروس بحال کردی

محدود تعداد میں ویزے جاری کیے جائیں گے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ریاض کے سفارتخانے، جدہ اور ظہران کے قونصلیٹ میں معمول کی نان امیگرنٹ ویزا سروس بحال کردی گئی ہے۔
’محدود تعداد میں ویزے جاری ہوں گے۔ امیگرنٹ ویزے ابھی بحال نہیں کیے گئے‘۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق امریکی سفارتخانے نے پیر کو ٹوئٹر پر بیان میں کہا  کہ ’انٹرنیٹ کے ذریعے ویزا پروسیس شروع کیا جا سکتا ہے۔ نئے کورونا وائرس سے بچاو کی کارروائی مکمل کرنے پر امریکہ کے سفر کے لیے ریزرویشن کرائی جاسکتی ہے‘۔ 
امریکی سفارتخانے نے بیان میں مزید کہا کہ’ آن لائن ویزا فیس کے موثر ہونے کی تاریخ میں 30 ستمبر 2022 تک توسیع کردی جائے گی‘۔
’یہ سہولت تمام لوگوں کو حاصل ہوگی جو پیشگی فیس ادا کرچکے ہیں اور معمول کی ویزا سروس معطل ہونے کی وجہ سے سفر نہیں کرسکے‘۔ 

شیئر: