Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوبائیڈن کی جیت سے امریکی ویزا کی مانگ میں اضافہ

سرمایہ کاری کرنے والے ممکنہ طور پر گرین کارڈ لے سکتے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
امریکی صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن کی کامیابی سے  امریکہ میں سرمایہ کاری کے پروگرام کی حوصلہ افزائی کے لیے امریکی شہریت کے لیے نئے ویزوں کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔
عرب نیوز کے مطابق  خطے میں سرمایہ کاری پروگرام کی سکیموں کو فروغ دینے والی دو کمپنیوں کے مطابق ان خیالات کا اظہار کیا گیا ہے۔
کمپنیوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 1990 میں امریکی کانگریس نے  غیر ملکی سرمایہ کاری  پروگرام کے مطابق امریکہ کی کچھ ریاستوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے EB-5 سکیم کے تحت کام کیا تھا۔

جوبائیڈن نے کہا تھا کہ جیتنے کے بعد امیگریشن میں تبدیلیاں لائیں گے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

اس سکیم کے تحت ایسے بین الاقوامی درخواست دہندگان جو 9 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں وہ ممکنہ طور پر گرین کارڈ  حاصل کرسکتے ہیں اوراس کے بعد مکمل امریکی شہریت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی کامیابی اوران کے منتخب کردہ منصوبوں نے تیزی سے امیگریشن کے بارے میں ٹرمپ کی کچھ پالیسیوں کو مسترد کردیا۔ جس سے خلیج کےشہریوں اور مقیم افراد کے لیےاس پروگرام میں دلچسپی پیدا ہوگئی۔

بین الاقوامی درخواست دہندگان 90 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری کریں۔(فوٹو سوشل میڈیا)

امریکن لیگل سینٹر کنسلٹنسی فرم کے ڈائریکٹر شاہی زمان نے کہا ہے کہ ہم سے جس بارے میں استفسار کے لیے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا ہے۔
شاہی زمان کی یہ کنسٹلٹنی فرم دبئی میں موجود ہے جب کہ اس فرم کے شراکتی دفاتر ریاض اور جدہ میں بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ  اس منصوبے کے  بارے میں سعودی عرب سے زیادہ افراد دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔
امریکن لیگل سینٹر کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ  امریکہ میں نئی ​​امیدسے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ  میں  سرمایہ کاری کرنے پر راضی ہیں ، جہاں وہ اپنے کنبے کے ساتھ جا کر بسنا  چاہتے ہیں۔

منصوبے کے  بارے میں سعودی عرب سے زیادہ افراد دلچسپی دکھا رہے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں،امیگریشن اور غیر ملکی کارکنوں کے بارے میں منفی موقف کے نتیجے میںEB5 پروگرام میں لوگوں کی  دلچسپی کم رہی۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے  جس میں ایران ، لیبیا ، سوڈان ، شام اور یمن سمیت 13 ممالک کے شہریوں کو امریکہ کے سفر پر پابندی عائد ہے۔
امریکہ کے نئے منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اپنے صدارتی دفتر میں  پہلے دن اس حکم کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
دبئی کی ایک اورکمپنی  ایس ٹی ای پی گلوبل گروپ کی منیجنگ ڈائریکٹر پریہ ملک نے  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  ہمارے لیے امریکہ کے صدر کے طور پر جوبائیڈن کا جیتنا انتہائی اہم تھا کیونکہ جوبائیڈن کا ایک اہم موقف یہ تھا کہ  وہ جیتنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن پر پڑنے والے منفی اثرات کو تبدیل کریں گے۔
انہوں نے کہا  کہ یہی وجہ ہے کہ جب جوبائیڈن  منتخب ہوئے  تو اگلے ہی  دن  ہمارے فون کی گھنٹیاں بجنا شروع ہو گئیں۔
 

شیئر: