Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’انغامی‘ نیسڈیک سٹاک ایکسچینج میں شامل ہونے والی پہلی عرب کمپنی

انغامی مشرقِ وسطیٰ کا پہلا میوزک سٹریمنگ پلیٹ فارم ہے(فوٹو عرب نیوز)
عربی میوزک سٹریمنگ سروس انغامی خطے کی پہلی ٹیکنالوجی کمپنی بننے والی ہے جو 230 ملین ڈالر کے انضمام کے معاہدے کے تحت نیو یارک کے نیسڈیک سٹاک ایکسچینج میں شامل ہو گی۔
 انغامی،عوامی سطح پر تجارت کی جانے والی خصوصی مقصد کے حصول کی کمپنی وستاس میڈیا ایکوزیشن کمپنی انکارپوریشن کے ساتھ ضم ہو جائے گی۔
توقع کی جا رہی ہے کہ مئی کے آخر یا جون کے اوائل میں یہ لسٹنگ بند ہو جائے گی اور وسٹا میڈیا ایکوزیشن کمپنی انکارپوریٹ نے پہلے ہی 40 ملین ڈالر ایڈوانس میں جمع کر لیا ہے جس میں پیرنٹ کمپنی سنگاپور کے وسٹا میڈیا کیپٹیل کے 10 ملین ڈالر اور متحدہ عرب امارات کی ایسڈ مینجمنٹ فرم کیپیٹل کمپنی شعاع کے 30 ملین ڈالر ہیں۔
انغامی کے شریک بانی اور سی ای او ایڈی مارون نے عرب نیوز کو بتایا کہ اس لین دین سے کمپنی کی قدر 220 ملین سے 230 ملین ڈالر کے درمیان ہو گی۔
انغامی مارون اور ساتھی لبنانی ایلی حبیب کے ذریعے 2012 میں قائم کی گئی تھی۔ انغامی مشرقِ وسطیٰ کا پہلا میوزک سٹریمنگ پلیٹ فارم ہے اور سپاٹفائی اور ڈیزر جیسے عالمی برانڈز اس کے حریف ہیں۔
 ملین سے زیادہ عربی اور بین الاقوامی گانوں اور 70 ملین کے قریب رجسٹرڈ صارف57 صارفین کے ساتھ انغامی ایک سال میں تقریباً 10 بلین سٹریمز تیار کرتی ہے۔
ماروون نے کہا ’ایلی اور میں نے مل کر 2012 میں اس ویژن کے ساتھ انغامی تشکیل کی تھی تاکہ وہ مینا کے خطے میں اپنی نوعیت کی پہلی ڈیجٹیل میڈیا انٹرٹینمینٹ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم بن سکے۔‘

تین برسوں میں اس کے ریونیو میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے( فوٹو ٹوئٹر)

انغامی کے مطابق  پچھلے تین سالوں میں اس کے ریونیو میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اگلے تین سالوں میں اس میں پانچ گنا اضافہ ہونے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔
مڈل ایسٹ وینچر پارٹنرز (ایم ای وی پی) کے منیجنگ پارٹنر ربیح کھوری نے کہا ’انغامی میں سب سے بڑا ادارہ جاتی سرمایہ کار ہونے کے ناتے ہمیں ایم ای وی پی میں خوشی ہے کہ ہماری ایک اور ٹاپ پورٹ فولیو کمپنی ٹیکنالوجی کی نمایاں عالمی مارکیٹ نیسڈیک پر فہرست بنائے گی۔‘
’ہم نے ایڈی اور ایلی کے ساتھ مل کر 2012 میں شراکت داری کی ہے اور انغامی کو اس کے سیڈ راؤنڈ اور اس کے بعد کے تمام فنڈنگ راؤنڈ شروع کرنے میں مسلسل مدد کی ہے۔‘
ایم بی سی کے سی ای او سیم بارنیٹ نے کہا کہ ان کی کمپنی کو ’اعزاز‘ دیا گیا ہے کہ وہ انغامی کی کامیابی کا حصہ بنیں اور یہ عربی موسیقی کی صنعت میں ’جدت کے ذریعے انقلاب‘ لانے والی ہے۔
مارون نے انکشاف کیا کہ انہوں نے نئے فنڈز کا استعمال 450 ملین سے زیادہ عربی بولنے والے آبادی میں اضافے اور مشرقِ وسطیٰ سے باہر نئی مارکیٹوں میں پھیلانے کے لیے کیا ہے۔

شیئر: