تیل کی طلب میں غیرمتوقع کمی سے نمٹ سکتے ہیں: سعودی عرب
وزیر توانائی اوپیک پلس کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے (فوٹو: عاجل)
وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ تیل کی طلب میں غیرمتوقع کمی سے نمٹنے کے لیے سکیمیں تیار ہیں-
اخبار 24 کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ ’تیل کی طلب اسی وقت بحال ہوگی جب کورونا وائرس ویکسین کی تقسیم کے عمل پر تیزی سے عملدرامد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب نے تیل کی مارکیٹ میں غیرمتوقع صورت حال پیدا ہونے کے امکانات کو سامنے رکھ کر ہنگامی سکیمیں تیار کرلی ہیں-
الاخباریہ اور عاجل کے مطابق وزیر توانائی جمعرات کو اوپیک پلس کے 14 ویں ورچول اجلاس سے خطاب کررہے تھے- اجلاس تیل کی پیداوار میں کمی کے معاہدے میں توسیع کے معاملے پر غوروخوض کے لیے بیان گیا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں