Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا  ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر جرمانے

مارکیٹوں میں داخلے کےلے توکلنا ایپ لازمی ہے(فوٹو، سبق)
وزارت تجارت کی ٹیموں نے مکہ مکرمہ ریجن کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کی ورکشاپس اوردیگر مارکیٹوں کے تفتیشی دورے کیے۔
وزارت کی جانب سے تفتیشی ٹیموں نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کےلیے مقررہ اقدامات کا جائزہ لیا ۔ ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزارت کی ٹیموں نے ریجن کے مختلف علاقوں میں 305 تفتیشی دورے کیے جن میں خلاف ورزیوں پرفوری جرمانے بھی کیے گئے۔

تفتیشی دوروں میں متعدد خلاف ورزیوں پر چالان کیے گئے(فوٹو، سبق نیوز)

کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کےلیے وزارت صحت کی جانب سے مارکیٹوں اورتجارتی اداروں کے مالکان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ آنے والوں کے جسمانی درجہ حرارت کونوٹ کرنے کےلیے خصوصی ڈیجیٹل تھرما میٹر کا اہتمام کریں اور کسی بھی ایسے شخص کو مارکیٹ یا دکان میں جانے کی اجازت نہ دیں جس کا جسمانی درجہ حرارت بڑھا ہوا ہو۔
اس ضمن میں وزارت تجارت نے مقررہ ضوابط پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی جو وقتا فوقتا خلاف ورزیوں کا جائزہ لیتی ہیں تاکہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کا تدارک کیاجاسکے۔
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے مملکت کے تمام ریجنز میں احتیاطی تدابیر کے تحت ضوابط مقرر کیے گئے ہیں جن کے تحت کوئی بھی شخص عوامی مقام پرماسک کے بغیر نہیں جاسکتا ۔

دکانوں میں جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے والا تھرما میٹررکھنا ضروری ہے(فوٹو، سبق)

ایسے افراد جن کا جسمانی درجہ حرارت 37 ڈگری سے زائد ہوگا انہیں بھی کسی دکان یا ادارے میں جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ وزارت صحت نے تمام مارکیٹوں کے مالکان کو اس امرکا پابند کیاہے کہ وہ آنے والے صارفین کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے کا خصوصی اہتمام کریں۔
وزارت صحت نے مملکت کے تمام شہروں میں لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے موبائل پر ’توکلنا‘ ایپ انسٹال کریں جس کے ذریعے کورونا وائرس کے شکار شخص کے بارے میں معلوم ہوسکے گا۔ احتیاطی تدابیر کا مقصد لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا اور اس وبا کے پھیلاو کو حتی المکان روکنا ہے۔
 

شیئر: