Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری نوجوان ’24 گھنٹے‘ کےلیے ارب پتی بن گیا

نوجوان کا کہنا ہے کہ بالاخرمیرا شمار بھی ارب پتی لوگوں میں ہو گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
بیلجیم میں کام کرنے والا مصری نوجوان چوبیس گھنٹے کےلیے ’ارب پتی‘ بن گیا ۔ کمپنی نے غلطی سے اسکے اکاونٹ میں 7 لاکھ 60 ہزار ریورو (14 ملین مصری پونڈ) ٹرانسفرکردیئے تھے۔
اماراتی اخبار نےمصری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اسٹوری کے حوالے سے کہا ہے کہ بیلجیم کی ایک کمپنی میں معمولی تنخواہ پرترجمے کا کام کرنے والے مصری نوجوان کی اس وقت خوشی کی انتہا نہ رہی جب اسے اپنے اکاونٹ میں 14 ملین مصری پونڈ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
مصر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ’جاد الرب‘ نے بتایا کہ وہ بلیجیم کی ایک کمپنی میں ’ٹرانسلیٹر‘ کے طورپر ملازمت کرتا تھا جہاں وہ مختلف مواد کا ترجمہ کرتا تھا۔

 غلطی سے 7 لاکھ 60 ہزار یورو نوجوان کے اکاونٹ میں بھیج دیئےتھے(فوٹو، امارات الیوم)

نوجوان نے مزید بتایا کہ  کمپنی کو اپنے ترجمہ کیے گئے مواد کا بل ارسال کیا تھا جو کہ معمولی رقم تھی مگر یہ دیکھ کر میرے اوسان ہی خطا ہو گئے کہ کمپنی نے بل کی ادائیگی کے مطالبے پر7 لاکھ 60 ہزار یورو جوکہ 14 ملین مصری پونڈ کے مساوی تھے ارسال کردیئے۔
اکاونٹ میں اتنی خطیر رقم دیکھ کرفوری طورپر کمپنی سے رابطہ کیا جنہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے  رقم لوٹانے کی درخواست کردی۔
نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے فوری طورپررقم کمپنی کولوٹا دی ، میرے لیے یہی کافی تھا کہ میں ارب پتی لوگوں میں شامل ہو گیا اگرچہ محض 24 گھنٹے کے لیے ہی ہوا۔
سوشل میڈیا پر مصری نے رقم  لوٹائے جانے کی تصاویر اپ لوڈ  کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی خطیررقم کا میں تصور بھی نہیں کرسکتا تھا تاہم میں اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرنا چاہتا ۔
نوجوان کی ایماندار پرسوشل میڈیا میں اسے زبردست داد و تحسین دی جارہی ہے جس نے خطیررقم کو انکے مالکان تک لوٹا دیا۔

شیئر: