Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرلائنز کے ٹکٹس سستے ہونے کی توقع ہے: سی ای او وز ایئر

اب ہوائی صنعت کوشش کر رہی ہے کہ حکومتیں اس کو کھول دیں۔ (فائل فوٹو: ٹائم آؤٹ دبئی)
ابوظبی کی وِزایئر کے سی ای او کا کہنا ہے کہ بجٹ ایئرلائنز مکمل سروس فراہم کرنے والی ایئرلائنز کے مقابلے میں کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والے نقصانات سے جلد نکل آئیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق وزایئر کے چیف ایکزیکٹیو افسر جوزیف وارادی نے الشرق اخبار کو بتایا کہ ہوائی جہاز کی ٹکٹوں کے نرخوں میں کمی کے بھی امکانات ہیں کیونکہ حریف کمپنیاں اپنی قیمتوں میں کمی کریں گی۔
'میں ایئرلائن ٹکٹس کی قیمتوں میں کمی کی توقع کر رہا ہوں کیونکہ تمام ایئرلائنز مارکیٹ میں واپسی کے لیے بےتاب ہوں گی اور پوری صنعت چاہے گی کہ مسافر سفر کی طرف واپس آئیں۔‘
خیال رہے ریجنل ایئر لائنز نے کووڈ-19 کے پیش نظر لگائی جانے والی سال بھر کی سفری پابندیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے سبب ملازمتیں ختم کی تھیں اور بہت سے ملکوں کے لیے فلائیٹیں بھی منسوخ کیں تھی۔
اب ہوائی صنعت کوشش کر رہی ہے کہ حکومتیں اس کو کھول دیں۔
وز ایئر نے گذشتہ سال اپنے سٹاف میں سے 20 فیصد کو نوکری سے نکالا تھا اور تنخواہوں میں بھی کٹوتی کی تھی۔ 
گذشتہ سال فروری کے مقابلے رواں سال وز ایئر کے مسافروں کی تعداد 87 فیصد کم رہی تھی۔

شیئر: