ریاض کے پہلے ہیلتھ کلسٹر کی نائب صدر، رفاہ الیوسف
کنگ سعود میڈیکل سٹی میں مشیر کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں۔ (فوڈو ٹوئٹر)
سعودی کمیشن فار ہیلتھ سپیشلٹیزسے 2002 میں پیڈیاٹرک میڈیسن میں بورڈ سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر رفاہ الیوسف 2005 سے اطفال سے متعلق مشیر کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق رفاہ ال یوسف نے جولائی 1995 میں میڈیسن اور سرجری میں بیچلر کی ڈگری کے ساتھ کنگ سعود یونیورسٹی ریاض سے گریجویشن کی اور پھر اگست 2018 میں کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی سے مینجمنٹ میں ماسٹرکی ڈگری مکمل کی۔
وہ اکتوبر 2018 سے ریاض کے پہلے ہیلتھ کلسٹر میں تنظیمی ترقی کی نائب صدر ہیں۔
رواں سال جنوری میں نائب صدر کی حیثیت سے ان کے عہدے کو ایک اور سال کے لیے بڑھا دیا گیا۔
رفاہ الیوسف 2008 سے کنگ سعود میڈیکل سٹی میں اطفال سے متعلق مشیر کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں۔ وہ جون 2017 سے اکتوبر 2018 تک عمومی شعبۂ اطفال کی سربراہ تھیں اور2017 سے اکتوبر 2018 تک ویل بیبی کلینک میں پاتھ وے کی رہنما تھیں۔
وہ 2014 سے 2016 تک الفیصل یونیورسٹی کے کالج آف میڈیسن میں بورڈ کی رکن تھیں اور 2014 سے کلینیکل اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔
ڈاکٹر رفاہ الیوسف نے 2003 سے 2007 تک سپیشل سکیورٹی فورسز میڈیکل سینٹر میں پیڈیاٹرک سپیشلٹ کی حیثیت سے کام کیا۔وہ 1996 سے 2001 تک کنگ فہد نیشنل گارڈ ہسپتال کی ریذیڈینس تھیں۔
انہوں نے 2020 میں پہلے ہیلتھ کلٹسر میں کورونا کی عالمی وبا سے نمٹنے میں بہت زیادہ کوششیں کیں۔
رفاہ الیوسف نے آئی سی یو،جنرل وارڈز، آئسولیشن یونٹس اورای آر میں طبیعملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیےماہرین کی ایک ٹاسک فورس ٹیم تشکیل دی۔
انہوں نے کورونا کی وبا کے دوران طبی عملے کی تیاری کو مستحکم کرنے کا منصوبہ تیار کرنے کے علاوہ 564 معالجین اور چار ہزار 772 نرسوں کی تربیت کی نگرانی کی۔