Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب خواتین کے لیے دنیا کا محفوظ ترین ملک‘

سعودی عرب کے اپنے سفر کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی- (فوٹو اخبار 24)
امریکی خاتون بیرس ویرا  نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سیاحتی سفر نے مملکت سے متعلق میرا ذہن تبدیل کردیا ہے۔ سعودی عرب جانے سے قبل سنی سنائی جو تصویر بنائی تھی وہ اس سے مختلف ہے جو میں نے سعودی عرب میں دیکھا۔
بیرس ویرا نے بوڈکاسٹ کے  پروگرام ’دی مو شو‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے  کہا کہ سعودی عرب خواتین کے لیے دنیا بھر میں محفوظ ترین ملک ہے۔ یہ ایسا ملک ہے جہاں انسان لاکھوں ڈالر جیب میں رکھ کر رات کے وقت ملک کے کسی بھی علاقے میں گھوم پھر سکتا ہے۔ کوئی قریب نہیں پھٹکے گا۔ یہ ہمارے ملک امریکہ کے برعکس ہے۔ 
امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ  اپنی ماں کے ساتھ نجران کے سیاحتی مقامات دیکھنے کے لیے پہنچی۔  اتفاقا ہماری ملاقات ایک سعودی خاندان سے ہوگئی۔ انہوں نے جان پہچان کے بعد ہمیں اپنے یہاں ڈنر پر مدعو کرلیا۔  
امریکی خاتون نے بتایا کہ سعودی فیملی کے گھر پہنچے تو شروع میں ہم خوفزدہ تھے کیونکہ گھر کا راستہ ہیبت ناک سا تھا تاہم جب ہم  گھر پہنچ گئے تو ہماری خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ 
امریکی خاتون نے بتایا کہ سعودی فیملی نے پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا تھا۔ انہوں نے ہمیں اپنے یہاں رات گزارنے کی پیشکش کی اور جب انہوں نے یہ دیکھا کہ ہم جازان جانے کے لیے پرعزم ہیں تو سعودی خاندان نے بتایا کہ جازان کا راستہ اس لائق نہیں بہتر یہ ہے کہ پہلے آپ ابہا جائیں اور ابہا سے جازان کا رخ کریں۔
انہوں نے راستے کی مشکل آسان کرنے کے لیےتجویز کیا کہ وہ ہمارے ہمراہ جانے کے لیے تیار ہیں کیونکہ راستہ پہاڑی ہے۔  سعودی عرب کے اپنے اس سفر کو کبھی فراموش  نہیں کرسکتی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: