معمولات زندگی کی بحالی کے لیے کورونا ویکسین ضروری ہے:وزیر صحت
معمولات زندگی کی بحالی کے لیے کورونا ویکسین ضروری ہے:وزیر صحت
اتوار 7 مارچ 2021 10:41
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ معمولات زندگی کی بحالی کے لیے کورونا ویکسین بہت ضروری ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کورونا وبا کے پہلے کیس کے انکشاف پر ایک سال گزرنے کے موقع پر وزارت صحت نے آگاہی ویڈیو جاری کی ہے ۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر صحت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو کورونا ویکسین کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’معمولات کی بحالی کا پہلا قدم ویکسین ہے‘۔
’ہر شخص کو پہلا قدم اٹھانا چاہئے تاکہ معاشرہ اس وبا سے محفوظ ہوجائے‘۔
’لوگوں کو ’پہلا قدم‘ اٹھانے کی ترغیب دی گئی ہے، معمولات زندگی کی بحالی کا پہلا قدم کورونا ویکسین ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
واضح رہے کہ وزارت صحت کے تعاون سے متعدد سرکاری اداروں نے سوشل میڈیا پر مہم چلا رکھی ہے جس میں لوگوں کو ’پہلا قدم‘ اٹھانے کی ترغیب دی گئی ہے۔
مہم کے مطابق معمولا زندگی کی بحالی کا پہلا قدم کورونا ویکسین ہے۔