ٹوئٹر صارفین نے سعودی ایئر فورس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ہیش ٹیگ ’ایئر فورس کے ہیرو کا شکریہ‘ جاری کیا ہے جو سعودی عرب میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹوئٹر صارفین نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت، سرکاری تنصیبات، نجی املاک اور شہریوں کی جان ومال کی سلامتی کے لیے ایئر فورس کی خدمات کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’عالمی برادری حوثیوں کے حملے روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے‘Node ID: 547061
-
سعودی آئل پورٹ اور آرامکو کے رہائشی علاقے پر ڈرون، میزائل حملےNode ID: 547116
-
عالمی برادری کی جانب سے سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی شدید مذمتNode ID: 547196
ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ ’سعودی فضائیہ کے ہیرو حوثی ملیشیا کے مذموم عزائم کے سامنے دیوار بنے ہوئے ہیں‘۔
واضح رہے کہ سعودی فضائیہ نے حوثی ملیشیا کے ڈرون اور میزائل گراتے ہوئے ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔
گذشتہ روز راس تنورہ اور ظہران میں تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی ناکام بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ سعودی عرب اپنی دفاع کی تمام صلاحیتیں رکھتا ہے۔
حفظكِ الله يا بلادنا وردّ عنكِ كيد الأعداء..
وبارك في أبنائك الذين يتصدون بكل كفاءة واقتدار وتضحية للمحاولات الجبانة للنيل من مقدراتك ومكتسباتك. #شكرا_ابطال_الدفاع_الجوي pic.twitter.com/ThmqCMPJTr— أنمار الحائلي (@Anmar_Alhailae) March 7, 2021
ٹوئٹر صارفین نے سعودی فضائیہ کی مستعدی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ’سرحدوں پر موجود ہمارے ہیرو ہر وقت چوکنا ہیں۔‘
حوثی باغیوں کی طرف سے ڈرون اور میزائل داغنے کی اندھا دھند کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ یمن پر قابض یہ گروہ انتشار کا شکار ہوچکا ہے۔
عندما تكون المستهدفة ارض الحرمين كُلنا نصبح لها درعا حصينا وجنودا فدائيين#شكرا_ابطال_الدفاع_الجوي pic.twitter.com/qaysLNFdH8
ساره بن قائد (@Sara_Ben_Qaid) March 7, 2021
ہیش ٹیگ کے تحت ٹویٹ کرنے والے صارفین نے ملک کی سلامتی اور فضائیہ کے ہیروز کے لیے دعائیں کی ہیں۔
ٹوئٹر صارف انمار الحائلی نے ٹویٹ کی ہے کہ ’اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے اور ان جوانوں کی حفاظت کرے جو ملک کی سلامتی پر مامور ہیں۔‘
حنا مانرسل طايره دون طيار
نرسل صقور الجو وطيور سلمان#شكرا_ابطال_الدفاع_الجوي #التحالف #الخبر_الان #أرامكو #الدمام#المملكه_العربيه_السعوديه pic.twitter.com/XPxYMw0MTk
— Fawaz.Aldajaniوطني الحبيب(@_f_otb_) March 7, 2021