Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا کے وزیراعظم نے سیرت طیبہ کا بین الاقوامی عجائب گھر دیکھا 

عجائب گھر مدینہ منورہ میں رابطہ عالم اسلامی کا قائم کیا ہوا ہے۔(فوٹو سبق)
ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے سیرت طیبہ اور اسلامی تمدن کے بین الاقوامی عجائب گھر کا دورہ کیا ہے۔ یہ عجائب گھر مدینہ منورہ میں رابطہ عالم اسلامی کا قائم کیا ہوا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم عجائب گھر کے مختلف حصوں میں گئے۔ انہوں نے سیرت طیبہ کے حوالے سے کئی شو دیکھے۔ انہوں نے پیغمبر امن رحمت کی سیرت اجاگر کرنے والے شوز اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادے پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ 

ملائیشیا کے وزیراعظم عجائب گھر کے مختلف حصوں میں گئے۔(فوٹو سبق)

ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ سیرت طیبہ، اسلامی تمدن اور حرمین شریفین کی خدمت کے حوالے سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خدمات قابل قدر اور شکریہ کی مستحق ہے۔ 
ملائیشیا کے وزیراعظم نے سیرت طیبہ اوراسلامی تمدن کا عالمی عجائب گھر قائم کرنے پر رابطہ عالم اسلامی کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ رابطے کا بڑا کارنامہ ہے۔ آرزو ظاہرکی کہ عجائب گھر بہت جلد اپنے باقی ماندہ پروگرام کو پورا کرلے گا جس سے اس کا انسانیت نواز پیغام دنیا بھر میں جائے گا۔ 
یاد رہے کہ رابطہ عالم اسلامی کئی مسلم اورغیرمسلم ملکوں میں سیرت طیبہ اور اسلامی تمدن کے عجائب گھر قائم کرنے کا بہت بڑا پروگرام بنائے ہوئے ہے۔ یہ عجائب گھر جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوں گے۔

سیرت طیبہ کے حوالے سے کئی شو بھی دیکھے۔( فوٹو سبق)

شائقین وی آر ٹیکنالوجی اور سہ جہتی شو سسٹم کے ذریعے تاریخی آثار اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کے ماحول میں جاکر ان سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ پروگرام سات زبانوں عربی، انگریزی، سپینی، اردو، فرانسیسی، ترکی اور انڈونیشی زبانوں میں کیے جارہے ہیں۔
عجائب گھر 25 بڑے ہالز پر مشتمل ہے۔ جہاں 350 تربیتی طریقوں اور تعلیمی وسائل کے ذریعے قرآن کریم، سیرت طیبہ اور درخشاں اسلامی تاریخ کے تناظر میں اسلامی انصاف، امن، رحمدلی ، رواداری اور اعتدال  پسندی کا پیغام اجاگر کیا جارہا ہے۔ 

شیئر: